Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اداکارسنجے دت کو علاج کیلئے امریکا کا ویزہ مل گیا

Now Reading:

بھارتی اداکارسنجے دت کو علاج کیلئے امریکا کا ویزہ مل گیا

بھارتی اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے سرطان کے علاج کے امریکا کا ویزہ مل گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار سنجے دت کو علاج کے لیے امریکا کا 5 سال کا ویزہ دے دیا گیا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے ’سنجو بابا‘ کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت کو تیسرے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی تھی۔

جس کے بعد اُن کی اہلیہ مانیتا دت کی جانب سے بھارت میں اُن کا علاج شروع کرانے کی تصدیق بھی کی گئی تھی۔

کچھ دنوں قبل ڈاکٹروں کی ہدایت پر اداکار نے امریکا کے ’میموریال سلون کیتھرنگ کینسر سینٹر‘ میں علاج کی غرض سے امریکا کے ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب یہ وہی اسپتال ہے جہاں اداکار کی ماں نرگس دت بھی دو سال زیر علاج رہی تھیں۔

اس حوالے سے سنجے دت کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار کو فوری طور پر امریکا کا ویزا ملنا نا ممکن تھا کیوں کہ ویزہ ملنے کا مرحلہ ایک تو بہت طویل ہوتا ہے اور دوسرا اداکار 1993 کے بمبئی دھماکوں میں سزا بھی کاٹ چکے ہیں۔

ان تمام باتوں کے باوجود سنجے دت کے ایک دوست نے اُن کی مدد کی جس کی وجہ سے اُنہیں علاج کے لیے 5 سال کا ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔

جبکہ اس حوالے سے اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے دت بہت جلد کینسر کے علاج کے لیے امریکا روانہ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی بتایا کہ تمام علاج کے دوران اُن کی اہلیہ اور دونوں بہنیں اُن کےساتھ رہیں گی۔

واضح رہے کہ ’میموریال سلون کیتھرنگ کینسر سینٹر‘ امریکا کا تاریخی کینسر کا اسپتال ہے جہاں سے اب تک نرگس دت، منیشا کوائرلہ اور سونالی باندرے بھی کینسر کا علاج کروا چکی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر