
اداکار
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عثمان خالد بٹ نے مزاحیہ انداز میں اپنی تصاویر پوسٹ کر کے سب مداحوں کو حیران کر دیا۔
جہاں عید الضحیٰ کے موقع پر پاکستان کے سب ہی فنکار اپنی خوب سے خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے شیئر کر رہے ہیں اور داد وصول کر رہے ہیں وہیں عثمان خالد بٹ نے بھی عید پر لی گئی اپنی دو تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں ۔
اداکار کی جناب سے پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر شدید خراب اور ہلی ہوئی آئی ہے جبکہ دوسری میں اُن کا چہرہ پھر بھی کچھ بہتر نظر آ رہا ہے۔
Oof. Most actors' Eid pictures look like they were taken for a Vogue editorial.
Meanwhile, me:
(2nd picture is whenever I hear the doorbell ring) pic.twitter.com/DWxRW3X4YmAdvertisement— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) August 1, 2020
اداکار عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیمشن میں لکھا کہ ’بیشتر پاکستانی اداکاروں کی عید کی تصاویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ جیسے وہ انہوں نے غیر ملکی جریدے ووگ ایڈیٹوریل کے لیے بنائی ہوں۔
Oof. Most actors' Eid pictures look like they were taken for a Vogue editorial.
Meanwhile, me:
(2nd picture is whenever I hear the doorbell ring) pic.twitter.com/DWxRW3X4Ym— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) August 1, 2020
دوسری جانب اداکار نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے سب مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
Oof. Most actors' Eid pictures look like they were taken for a Vogue editorial.
Meanwhile, me:
(2nd picture is whenever I hear the doorbell ring) pic.twitter.com/DWxRW3X4Ym— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) August 1, 2020
عثمان نے اپنی تصویروں سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید لکھا کہ جب کہ میری تصویریں ایسی آرہی ہیں۔
اداکار نے اپنی ایک تصویر کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھی وہ دروازے کی گھنٹی سنتے ہیں توایسے نظر آ تے ہیں۔
یاد رہے کہ عثمان خالد بٹ کی یہ دونوں تصاویر مداحوں کو خب بھائیں اور انہوں نے عثمان خالد بٹ کے اس انداز کو خوب سراہا اور تعریف کی ۔
واضح رہے کہ اداکارعثمان خالد بٹ کی اسکرین رائٹر اور تخلیقی صلاحیتوں سے تو ہر کوئی واقف ہے مگر اُن کی مزاح کی حس بھی کسی سے کم نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News