بھارتی فنکاروں کی جانب سے مسلمان مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی جا رہیں ہیں۔
پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں بھی عید الضحیٰ منائی جا رہی، اس موقع پر ہندوستانی فنکاروں کی جانب سے اپنے مسلمان مداحوں سمیت اہل اسلام کو عید کی مبارکباد دی گئی ہے ۔
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے عید الضحیٰ کی مبارکباد دی ۔
T 3612 – Eid al Adha ..Mubarak 🙏 pic.twitter.com/XCtKFfO3Gd
Advertisement— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) August 1, 2020
سلمان خان نے بھی عید الضحیٰ کے موقع پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی ۔
Eid Mubarak! pic.twitter.com/Sfln6W9wX8
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) August 1, 2020
اداکار انیل کپور نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرعید سے متعلق پیغام میں لکھا کہ عید کے اس بابرکت موقع پر آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو امن اور خوشحالی سے بھر پورعید مبارک ہو۔
On this blessed occasion of Eid, wishing you and your family joy, happiness, peace and prosperity! #EidMubarak! pic.twitter.com/U8ykvDfaaN
— Anil Kapoor (@AnilKapoor) August 1, 2020
سابق کرکٹ کھلاڑی اور سیاست دان گوتم گمبھیر نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ۔
Greetings to everyone on Eid al-Adha! #EidAlAdha
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) August 1, 2020
پریانکا چوپڑا کی جانب سے بھی اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی گئی۔
اداکارہ نے کہا کہ پوری دنیا میں جو بھی آج کے دن عید منا رہے ہیں اُن سب کو بہت بہت عید مبارک، امید ہے کہ یہ عید ہمارے لیے برکتیں ، خوشیاں اور امن لائے۔
#EidMubarak to everyone celebrating all over the world. Hope it brings us blessings, happiness & peace.🌙
— PRIYANKA (@priyankachopra) August 1, 2020
عید الضحیٰ کے موقع پر دیگر بھارتی فنکاروں کی جانب سے بھی عید کی مبارکباد دی گئی جس میں سونو سود، فرح خان ، منوج باجپائی شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ بہت سے ممالک کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جانب سے عید کی مبارکباد پیش کی جا رہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
