
امریکی گلوکار مائیکل جیکسن بھی عوام کے ساتھ نسلی امتیاز برتنے پر آواز اٹھایا کرتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکل جیکسن کے ہاتھوں 1987 میں لکھا ہوا ایک نوٹ اس وقت سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔
یاد رہے کہ مائیکل جیکسن نے بادشاہ کے خطوط کے مطابق انھوں نے ایم ٹی وی پر سیاہ فام موسیقاروں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
مائیکل جیکسن نے لکھا تھا کہ وہ کچھ بھی ہوں، لیکن ’دی کنگ‘ کو دکھائیں گے کہ باس کون ہے۔
دوسری جانب معروف انگلش بینڈ دی بیٹلز سے متعلق انھوں نے لکھا کہ ہاں وہ اچھے تھے، لیکن وہ سیاہ فام سے زیادہ اچھے گلوکار اور ڈانسر نہیں تھے۔
گلوکار نے لکھا تھا کہ میں تعصب کا شکار نہیں ہوں، لیکن اب وقت آگیا ہے پہلے سیاہ فام ’کنگ‘ بننے کا۔
انھوں نے لکھا تھا کہ میرا مقصد تھا کہ میں بہت ’بڑا‘ بن جاؤں، بہت طاقت ور، میں ایسا ہیرو بنوں کہ تعصب پسندانہ رویے کو ختم کروں۔
مائیکل جیکسن نے یہ بھی لکھا تھا کہ میں چاہتا جوں جو انصاف پسندانہ ہو، میں چاہتا ہوں ہر نسل کو ایک ہی طرح محبت کی جائے۔
واضح رہے کہ مائیکل جیکسن نے اپنے نوٹ میں امریکی سفید فام انتہا پسند گروہ کے نسل پرستانہ جرائم پر بھی بات کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News