Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری

Now Reading:

تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری
اسکول

حکومت پنجاب کا تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردیا۔

تفصیلات کے  مطابق وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان نے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں چیزوں کا مشترکہ استعمال اورسماجی فاصلے کو برقرار نہ رکھنا کورونا وائرس کی وجہ بن سکتا ہےجبکہ کورونا وائرس متاثرہ شخص کے کھانسنے،چھینکنے یا بولنے کے دوران خارج ہونےوالے ننھے ذرات سے پھیل سکتا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کسی بھی عمر کے فرد پر حملہ آور ہوسکتا ہے بچوں اور اساتذہ کے تحفظ کے لئے خاص احتیاط کرنا ہو گی، اسکول انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ بلا امتیاز ایسے اسٹاف اور بچوں کو الگ کریں جو کورونا وائرس کا شکار رہ چکے ہوں۔

نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ اسکول میں بچوں کو بار بارہاتھ صابن سے اچھی طرح 40سیکنڈ تک دھونے کی تلقین کریں جبکہ بچوں کو احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہ کریں بالخصوص کسی بھی چیز کی سطح کو پکڑنے یا چھونے سے پرہیز کریں۔

Advertisement

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسکول میں بچوں کو آگاہ کیا جا ئے کہ وہ گھر پہنچنے پردیگر اہلِ خانہ سے میل جول کرنے سے قبل نہائیں جبکہ بغیر ہاتھ دھوئے آنکھوں،ناک اور منہ کو چھونے سے مکمل پرہیز کریں۔

اسکولوں کے لئے پنجاب حکومت نے ایس او پیز جاری کردئیے

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں بچوں اور اسٹاف کے لیے ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک  لازمی رکھا جائے جبکہ کھانسی یا سانس کے مسائل سے دوچار اسٹاف اور بچوں کو مکمل طور پر صحت یاب ہو جانے تک گھر رہنے کی تلقین کریں اور دوران ِ لیکچر ماسک پہننا لازمی ہے ، ماسک کے درست استعمال کے حوالے سے اساتذہ بچوں کو آگاہ کریں۔

نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ وباء ختم ہو جانے تک تمام سکولوں میں صبح اسمبلی سے مکمل طور پر گریز کیا جا ئے جبکہ کلاس رومز، لائبریری، اسٹاف روم ، لیبارٹری اور دیگر کمروں  میں سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء  اور اسٹاف کے بیٹھنے کا انتظام کریں۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ داخلی اور خارجی پوائنٹس پرسماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کےلئے اضافی طور پر مانیٹرز  کو نگرانی کی ڈیوٹی دیں جبکہ چھٹی کے وقت ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک سے زائد  داخلی اور خارجی راستوں کا استعمال کیا جا ئے۔

نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ چھوٹی جماعتوں کے بچوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں مشغول نہ کریں اور اسکول انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ سکول وین ، بس، رکشہ میں گنجائش کاصرف 50 فیصد حصہ پر کیا جا ئے۔

Advertisement

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ اسکول ،کالج ، یونیورسٹیوں  میں داخل ہونے سے پہلے تھرمل اسکینرسے ٹمپریچر لازمی چیک کیا جائے گا اور تعلیمی اداروں میں تما م انڈور گیم ایریاز ، پلے گراؤنڈز اور جھولے بند رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر