
پاکستان کے نامور اداکار محسن عباس حیدراور ادااکرہ نازش جہانگیر ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جَلد ہی پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر کے ساتھ ایک ٹی وی سیریل میں نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ اس بات کی تصدیق پاکستانی اداکار، گلوکار، میزبان و رائٹر محسن عباس حیدر کی جانب سے سوشل میڈیا پرکی گئی ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ بہت جلد اداکارہ نازش جہانگیر کے ہمراہ ٹی وی سیر یل میں نظر آ ئیں گے ۔
دوسری جانب اداکار محسن عباس حیدر کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جس میں وہ اپنے ڈرامے کے ڈائریکٹر سہیل جاوید اور نازش جہانگیر کے ہمراہ ڈرامے کے سیٹ پر موجود ہیں۔
نازش اور محسن کے آنے والے ڈرامے کا نام ’ گھمنڈی ‘ بتایا جا رہا ہے جس کے پروڈیوسر پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی ہیں
اس ڈرامے کے ڈائریکٹر سہیل جاوید کا کہنا ہے کہ ’ڈرامے کی کہانی اس وقت نہیں بتائی جا سکتی مگر ڈرامے کا ٹیزر بہت جلد نشر کر دیا جائے گا۔
ڈرامے میں محسن اور نازش مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم سب ہی اس ڈرامے سے متعلق بہت پر جوش ہیں۔
علاوہ ازیں ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر عدنان صدیقی کا محسن عباس حیدر کی ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اُن کے خیال میں محسن عباس کی نجی زندگی سے متعلق سب معاملات کو میڈیا پر نہیں آنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بحث ہے جس میں وہ پڑنا نہیں چاہتے ہیں، اُنہیں لگتا ہے کہ لوگ صرف ایسی گپ شپ سے لطف اندوز ہو تے ہیں اور لوگوں کی پریشانیوں سے محظوظ ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی کسی کی مدد نہیں کرنا چاہتا ہے ۔
جبکہ عدنان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کسی شخص کو صرف ذاتی معاملات کی بنا پر موقع نہیں دیتے ہیں جو باصلاحیت ہے اور مواقعوں کے مستحق ہیں تو کیا آپ ایسے لوگوں کو ذہنی مریض نہیں بنا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی گھریلو تنازعات میں گھرنے اور عدالت کی جانب سے سرخرو ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری میں دوبارہ سے اس ڈرامے کے ذریعے واپسی ہو رہی ہے ۔
واضح رہے کہ ان تمام تر معاملات کے حوالے سے عدنان صدیقی کہنا ہے کہ اُن کے خیال میں محسن عباس حیدر کو ایک موقع اور ملنا چاہیے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News