Advertisement
Advertisement
Advertisement

راحت کے کونسے گانے نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کردیا؟

Now Reading:

راحت کے کونسے گانے نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کردیا؟

پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ’ضروری تھا‘ نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق راحت فتح علی خان کا گانا ’ضروری تھا‘ نے یوٹیوب پر ویوز کے لحاظ سے ریکاڑ قائم کرتے ہوئے سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گانا بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

یاد رہے کہ ’ضروری تھا‘ کی آفیشل ویڈیو کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی۔

قابلِ غور بات یہ ہے کہ یہ گانا کسی بھی پاکستانی گانے کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اور پسند کیا جانے والا گانا بن گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب سوشل میڈیا انسٹاگرام پر راحت فتح علی خان نے سنگِ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔

خیال رہے کہ تقریباً 6 سال پہلے کی بات ہے راحت فتح علی خان کا ایک البم ریلیز ہوا جس کا نام تھا ’بیک ٹو لو‘،اس البم کے جس گانے نے سب سے شہرت حاصل کی وہ ہے ’ضروری تھا۔‘

8 جون 2014 کوریلیز  ہونے والے اس گانے کو 2015 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’ہماری ادھوری کہانی‘ میں شامل کیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خلیل الرحمن قمر کے لکھے گئے گانے ’ضروری تھا‘ کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ یہ  پاکستان کا پہلا گانا ہے جسے اتنے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے۔

واضح رہے کہ فلم میں شامل اس گانے کی ویڈیو کو گوہر خان، کوشال ٹنڈن اور ایلی اورم پر پکچرائز کیا گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر