
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ٹیلیفونک رابطے ہوا، جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے بارشوں کے باعث ہونیوالے جانی و مالی نقصان پرافسوس کا اظہار کیا۔
ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے غیرمعمولی بارشوں سے بہت نقصان ہوا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں سندھ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مشکل وقت میں بھرپور اظہار یکجہتی پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا شکرگزار ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے کھارادر کا دورہ کیا تھا۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کھارادر میں بارش کے بعد گٹر چوک ہوگئے ہیں، واٹر بورڈ اور کے ایم سی کی 20 گاڑیاں پانی صاف کرنے کے لیے لگائی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے صفائی کے لیے الگ ٹیم لگائی ہے جو علاقے کو واش بھی کرے گی،عوام کی تکلیف کی وجہ سے میں خود دورے پر آیا ہوں، کوشش ہے کہ شام تک سارا علاقہ کلیئر ہوجائے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News