
ویسے تو بہت سے لوگ شہد کے استعمال کے فوائد اچھے سے جانتے ہو گے لیکن ماہرین کے کچھ ایسے فوائد کے بارے میں بتایا جس سے سب حیران رہ گئے۔
ماہرین کے مطابق برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کھانسی اور زکام میں کسی بھی دوسری دوا کے مقابلے میں شہد زیادہ مفید ہوتا ہے۔
اس حوالے سے یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے ماہرین کی تحقیق کے نتائج ’’بی ایم جے ایویڈنس بیسڈ میڈیسن‘‘ میں آن لائن شائع ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ مشرقی ممالک، بالخصوص مسلمان ملکوں میں شہد کو سیکڑوں سال سے مختلف امراض کے علاج میں عام استعمال کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب سائنسی تحقیقات سے شہد کی طبّی افادیت بھی ثابت شدہ ہے۔
تحقیق کے مطابق نزلہ، زکام اور کھانسی میں ’’شہد چٹانے‘‘ کا گھریلو ٹوٹکا صدیوں، بلکہ شاید ہزاروں سال پرانا ہے۔
کچھ تحقیقات میں یہاں تک دعوی کیا گیا ہے کہ یہ گھریلو ٹوٹکا، دیگر تمام ادویہ بشمول اینٹی بایوٹکس سے بھی زیادہ مؤثر، محفوظ اور مفید ہے۔
قابلِ غور بات یہ ہے کہ تازہ تحقیق میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے طبّی ماہرین نے بطورِ خاص نزلے، زکام اور کھانسی وغیرہ میں شہد کی مبینہ افادیت کے بارے میں کی گئی 14 سابقہ تحقیقات کا باریک بینی سے تجزیہ کیا۔
تحقیق میں مجموعی طور پر 1,761 افراد شریک تھے۔
اگرچہ اس تجزیئے کے نتیجے میں بھی یہی بات سامنے آئی کہ نزلہ، زکام اور کھانسی میں اینٹی بایوٹکس کے مقابلے میں شہد واقعتاً زیادہ مفید ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ تاریخی طور پر شہد کی طبّی افادیت ایک طے شدہ امر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News