
پب جی
آن لائن گیم پب جی کی جانب سے پاکستانی صارفین کے لیے زبردست اعلانکر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آن لائن گیم پب جی کی انتظامیہ نے چودہ اگست کے روز پاکستانی پلیئرز کے لیے خصوصی گیم کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں پیش آنے والے خودکشیوں کے واقعات کے بعد گیم پر پابندی عائد کردی گئی۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اس پابندی کو ختم کیا گیا تھا جس کے بعد پی ٹی اے حکام کا پب جی انتظامیہ سے رابطہ ہوا اور پھر ملک بھر میں گیم پر سے پابندی اٹھا لی گئی۔
پلیئرز ان نان بیٹل گراؤنڈ پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے 74ویں آزادی کے روز پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے خصوصی آن لائن گیم کا انعقاد کیا جائے گا۔
دوسری جانب پب جی پاکستان کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’گیم کا آغاز رات 8 بج کر 10 منٹ پر ہوگا اور چودہ منٹ میں اس کا اختتام ہوجائے گا۔
اس کے علاوہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فاتح کھلاڑی کو نقد انعام بھی دیا جائے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گیم میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو پہلے اپنی رجسٹریشن کروانی ہوگی۔
خیال رہے کہ رجسٹریشن کروانے کے بعد کھلاڑیوں کو ایک ٹیم میں شامل کیا جائے گا تاکہ متعلقہ کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی اور گیم میں داخل نہ ہوسکے۔
دوسری جانب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پب جی نے حال ہی میں صارفین کے لیے گیم میں پاکستان کے تاریخی مقامات والے میپ شامل کیے ہیں ۔
قابلِ غور بات یہ ہے کہ امکان یہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چودہ اگست کو منعقد ہونے والے مقابلے میں اس ہی میپ کو استعمال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے پلیئرز کو پہلے مشن مکمل کرنا ہوں گے جس کے بعد انہیں گیم میں شامل کیا جائے گا اور پھر جیتنے والے کھلاڑی کو نقد انعام بھی دیا جائے گا۔a
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News