عدنان صدیقی کو کس دوست کی تلاش ہے؟ اداکار نے بتا دیا
پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی کو آج کل کس طرح کے دوست کی تلاش ہے اداکار نے بتا دیا۔
اداکار عدنان صدیقی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
عدنان صدیقی نے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر ازخود تنہائی اختیار کئے ایک پرانی ویڈیو شیئر کی جس کے پس منظر میں بھارتی گانا ‘تیرے جیسے یار کہاں‘ سنائی دے رہا ہے۔
اداکار کا کہنا ہے کہ وہ دوستوں کے درمیان بھی ہمیشہ کسی دوست کی تلاش میں ہوتے ہیں۔
دوسری جانب عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاعرانہ انداز اپنایا اور یہ شعر لکھا۔
وفا کے شہر میں قحطِ وفا ہے اے شاعر،
ہزار دوست ملے ایک دوستی نہ ملی
علاوہ ازیں اداکار نے نے اپنی پوسٹ میں اپنے والد کے کہے گئے فکر انگیز جملے بھی لکھے۔
اداکار نے لکھا کہ میں وفاداروں کے درمیان وفاداری تلاش کرتا ہوں، میں دوستوں کے درمیان ایک دوست ڈھونڈتا ہوں۔
اس سے قبل اداکار نے اپنے والد کے ساتھ بِتائے اچھے وقتوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کے والد ہمیشہ بتایا کرتے تھے کہ جس جگہ آپ کا بچپن گزرا ہوتا ہے، وہ جگہ نہیں بھلائی جاتی اور میرا بچپن بھارت میں گُزرا ہے۔
واضح رہے کہ عدنان صدیقی نے والد کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ ہر وقت ہر دوست سے آپ کی دانائی سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
