Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Now Reading:

امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری اور اداکار اورلینڈو بلوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ان کی پہلی اولاد ہے،جس کا نام کیٹی پیری اور اداکار اورلینڈو بلوم نے اپنی بیٹی کا نام ڈیسی ڈوو بلوم رکھا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یونیسف نے خیر سگالی سفیر کیٹی پیری کی والدہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں فیملی میں اضافے کی مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ پاپ اسٹار کیٹی پیری نے رواں برس چار مارچ کو  اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کے ساتھ ہی اپنے حاملہ ہونے کا بھی اعلان کیا تھا۔

اپنے حاملہ ہونے کے حوالے سے کیٹی پیری کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتی تھی مداحوں کو سب کچھ بتاؤں لیکن ایک ایسے انداز سے بتاؤں جو بہتر ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں موسیقی کی زبان سے ہی مداحوں کے ساتھ بات کرتی ہوں اور یہ خبر بتانے کے لیے بھی اس کا ہی انتخاب کیا۔‘

Advertisement

خیال رہے کہ کیٹی پیری نے 2010 میں برطانوی اداکار رسل ایڈورڈ کے ساتھ شادی کی تھی جبکہ دو سال بعد ہی ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ گلوکارہ 2016 سے اداکار اورلینڈو بلوم کے ساتھ تعلقات میں ہیں اورلینڈو بلوم نے 2019 میں کیٹی پیری کے ساتھ منگنی کی تھی جبکہ خبریں ہیں کہ جلد یہ دونوں شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر