
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان حکومت اورطالبان سے امن عمل اورانٹراافغان مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اپنے ایک بیان میں امن عمل کو تیز کرنے پر بھی زور دیا۔
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغان حکومت اورطالبان جلدانٹراافغان مذاکرات شروع کریں، فوزیہ کوفی پر حملہ مجرمانہ فعل جو امن عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ سے ملاقات
واضح رہے اس سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں خطے کی صورتحال، افغان امن عمل کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News