
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنی والی بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں، چارٹرڈ اور نجی ایرکرافٹ پروازوں سے متعلق ترمیم شدہ ایس او پیز جاری کردیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں سے متعلق ترمیم شدہ کورونا ایس او پیز وزارت صحت کے ساتھ سے ملکر کورونا احتیاطی تدابیر کے تحت تیار کی گئی ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آنے والے مسافر فوری طور پر “پاس ٹریک” موبائل ایپ انسٹال کرنا لازمی ہوگا جبکہ مسافر اس ایپ پر اپنی تفصیلات فوری طور پر درج کرنا لازمی ہونگی۔
سی اے اے کے مطابق وزارت صحت نے اے اور بی کی دو کیٹگریز تیار کی ہیں جس کے مطابق کیٹکگری اے والے ملکوں میں 38 ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ سے استثنی والے کیٹکگری اے والے ملکوں میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ سری لنکا، چین، بیلاروس، کینیڈا، جرمنی، یونان، اٹلی، قازکستان، سعودی عرب سمیت دیگر ملکوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کیٹگری بی میں شامل تما ملکوں کے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے سفر کرنے سے 96 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔
سی اے اے کے مطابق دوران پرواز مسافر اور جہاز کے عملے کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ جہازوں میں کورونا سے احتیاطی تدابیر کے تحت سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے بیچ کی نشستوں کو نکالنا ہوگا ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدام کورونا سے احتیاطی تدابیر کے تحت کیا جارہے ہیں جبکہ کورونا سے متعلق تدابیر پر عمل درآمد نہ کرانے والی ایرلاینز کے لیے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق ترمیمی احتیاطی تدابیر سے متعلق ایس او پیز 5 اکتوبر تا 31 دسمبر تک قابل عمل ہونگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News