
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کریم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی جس میں وفد نے وزیر اطلاعات کو کریم سروس کی پاکستان میں ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور دنیا بھر میں مثبت ملکی تشخص کو روشناس کرانے کیلئے پرعزم ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اور قومی سفری سروسز پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کی ترویج کیلئے کارگر ثابت ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آج ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 15 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا تھا کہ کابینہ اجلاس میں اندرون سندھ کے حوالے سے بات ہوئی جس پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بارشوں سے متاثرہ اندرون سندھ کی صورتحال سے آگاہ کیا گیاہے اور بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں سے زیادہ نقصانات نہیں ہوئے ہیں۔
شبلی فراز نے مزید کہا تھا کہ بدقسمتی سے اندرون سندھ کے حالات ملک کے باقی علاقوں سے بہت خراب ہیں، سندھ کے عوام بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے مشکل میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News