
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ گریڈ اسٹیشن منصوبے سے صوابی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کے لیے خاتمے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت صوابی میں 220کے وی گریڈ اسٹیشن کے قیام سے متعلق امور پر اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوابی میں 220کے وی کے گریڈ اسٹیشن کی تنصیب اور توانائی کے دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت توانائی کے اعلیٰ حکام نے اسپیکر قومی اسمبلی کو 61ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے 220 کے وی کے گریڈ اسٹیشن کی بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ گریڈ اسٹیشن کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ گریڈ اسٹیشن کا قیام علاقے کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو پورا ہونے جار رہا ہے جبکہ اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے تمام تر وسائل کو بروکار لایا جائے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ صوابی کی عوام کو لوڈ شیڈنگ اور لو وولٹج کے مسائل کا سامنا ہے جبکہ گریڈ اسٹیشن منصوبے کی تکمیل سےضلع صوابی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور لو وولٹج کے مسائل کا ہمیشہ کے لیے خاتمے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News