
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان خارجہ معاز پر تنہا کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی اسلامی دنیا کا ہیرو بن گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت کی دھمکی سے مظفر آباد کی سالمیت بھی خطرے میں ہے لیکن حکومت کی ترجیحات میں مقبوضہ کشمیر نہیں ہے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے پشاور بی آر ٹی نامکمل منصوبہ کا افتتاح کیا، حکومت نے ملک آئی ایم ایف اور امریکہ کے سپرد کر دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عاصم سلیم باجوہ کو الزامات پر اب عدالت جانا چائیے جبکہ ایف اے ٹی ایف پر ہمارا موقف بالکل واضع ہے یہ سامراجی نظام کودعوت دینے کے مترادف ہے۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاق اور صوبہ سندھ ایک دوسرے کے خلاف گولہ باری میں لگی ہوئی ہے جبکہ کراچی پیکج صرف حکومتی اعلان ہے پہلے بھی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کیلئے اسمبلی اور سڑکوں پر جدوجہد کرے گی۔
واضح رہے اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حجاب سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کی حکومت کیلئے ٹیسٹ کیس ہے،مردان، ساہیوال اور پورے ملک میں خواتین اور بچیوں کی عصمت دری کی جاتی ہے۔
سراج الحق نے کہا تھا کہ سینیٹ میں قرارداد پیش کی ہے جس میں مطالبہ کیا ہے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے کو سزائے موت دی جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا تھا کہ حیا کی چادر کے ساتھ ساتھ ترقی کرنا ہی جماعت اسلامی کا منشور ہے، جماعت اسلامی ایسا قانون بنانا چاہتی ہے جس میں بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا والدین کا فریضہ ہو۔
سراج الحق نے مزید کہا تھا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے وہ امیدوار الیکشن میں حصہ لے جو میراث میں بہن کو حصہ دینے کا بیان حلفی جمع کرائے جبکہ جو شخص بہن کو میراث میں حصہ نہیں دے سکتا وہ قوم کے حقوق کی ادائیگی کیسے کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News