Advertisement
Advertisement
Advertisement

زلمے خلیل زاد پاکستان کا مختصر دورہ مکمل کرکے واپس روانہ

Now Reading:

زلمے خلیل زاد پاکستان کا مختصر دورہ مکمل کرکے واپس روانہ
زلمے خلیل زاد

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد پاکستان کا مختصر دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی  زلمے خلیل زاد تین رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے خصوصی طیارے میں نور خان ایئر بیس سے  قطر روانہ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے پاکستان کے دورے کے دوران سیاسی و عسکری قیادتوں سے ملاقات کی، جس میں افغان امن انٹرا ڈائیلاگ امور زیر غور آئے۔

یاد رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد انٹرا افغان مذاکرات کے سلسلے میں آج صبح اسلام آباد پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں

زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے

 امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زلمے خلیل زاد تین رکنی وفد کے...

Advertisement

خیال رہے کہ بین الافغان مذاکرات کا آغاز چند دن قبل ہو گیا ہے، اس سلسلے میں دو دن قبل دوحا، قطر میں بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی، قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی دعوت پر شاہ محمود نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کی تھی۔

وزیر خارجہ پاکستان نے اس تقریب میں پاکستان کا مؤقف دہرایا کہ افغان مسئلے کا حل طاقت سے ممکن نہیں، آج دنیا پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کر رہی ہے، افغان قیادت کے لیے سنہری موقع ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن کی راہ ہموار کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر