
پاکستان کی اداکارہ سارہ رضی نے اپنی بیٹی مرحا کے لیے جذباتی پیغام جاری کر دیا۔
اداکارہ سارہ رضی نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ کی ننھی پری نے اُن کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھا ہوا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CFMzCNwpUjh/?utm
سارہ رضی نے کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ نے ماں اور بیٹی کے رشتے کو قیمتی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ماں بننے کے بعد احساس ہوا کہ ماں اور بیٹی کا رشتہ کتنا خوبصورت اور قیمتی ہوتا ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ میرے لیے ماں بننا ایک خوبصورت احساس ہے لیکن مجھے ماں بن کر خوشی ہونے کے ساتھ ہی ایک بات کا خدشہ بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ کیا میں اپنی بیٹی کی پرورش اُسی طرح کرسکوں گی جیسے میرے والدین نے میری پرورش کی ہے۔
دوسری جانب اداکارہ نے لکھا کہ میں اپنی بیٹی کو بھی اپنی ہی طرح ایک قابل فخر بیٹی بنانا چاہتی ہوں۔
سارہ رضی نے اپنی پوسٹ کے اختتام میں تمام والدین کے لیے دُعا کرتی ہوئے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ سبھی والدین کو یہ طاقت عطا کرے کہ اُن کی بیٹیاں ان پر فخر کریں، آمین۔
یاد رہے کہ سارہ رضی 2018 میں اپنے کزن عمیر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ سارہ رضی کے ہاں گزشتہ ماہ 30 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News