Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں امن کے قیام کیلئے شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہبازشریف

Now Reading:

ملک میں امن کے قیام کیلئے شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہبازشریف
شہبازشریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن کے قیام کے لئے شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ بے گناہ پاکستانیوں، لیفٹیننٹ ناصر اور کیپٹن صبیح سمیت فوج کے کئی شہداء کے اہل خانہ کے لئے آج یوم قرار ہے۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشیں لائق ستائش ہیں جبکہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرنے والے دستے مبارک باد کے مستحق ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالی وطن عزیز کی حفاظت کے لئے شہید ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے اور ان کے عظیم اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین

Advertisement

مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

پاک فوج کی انٹیلی جنس کی بنیاد پر بڑی کامیابی، شمالی وزیر...

واضح رہے اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر احسان اللہ 3ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن شکتو کے علاقے میں کی گئی ، مطلوب دہشتگرد  کمانڈر احسان اللہ متعدد دہشتگرد کارروائیوں کا ماسٹرمائنڈ تھا جبکہ احسان اللہ لیفٹیننٹ ناصر شہید اور کیپٹن صبیح شہید پر حملے میں بھی ملوث تھا۔

ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد کمانڈ احسان اللہ سنڑے علاقہ مکینوں کی ٹارگٹ کلنگ جبکہ اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر