Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیرس فلمی میلے میں پاکستان کی 2 دستاویزی فلموں کی نمائش

Now Reading:

پیرس فلمی میلے میں پاکستان کی 2 دستاویزی فلموں کی نمائش

فلمی میلے میں پاکستان میں کوہ پیمائی سے متعلق 2 دستاویزی فلموں کی نمائش کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس اور پولینڈ سے پاکستان کے بلند وبالا پہاڑی علاقوں تک کوہ پیمائی اور پیرا گلائیڈروں کی مہم پر مبنی دو دستاویزی فلمیں 23 اور 24 ستمبر کو پیرس میں ایک فلمی میلے میں نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔

قراقرم میں گم، 30 منٹ کی دستاویزی فلم جو پاکستان کے قراقرم حدود میں پیرا گلائیڈنگ سے متعلق ہے، ڈیمین لاکاز، انٹائن گیارارڈ اور جریمی چنال کی ہدایتکاری میں بنائی گئی۔

یاد رہے اس دستاویزی فلم میں اس علاقے کو دنیا کے خوبصورت پہاڑی مقامات میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

 یہ فلم فرانسیسی پیرا گلائیڈرز کی 7027 میٹر اونچی اسپانٹک چوٹی پر چڑھنے کی کوشش پر مبنی تھی۔

Advertisement

جبکہ دوسری دستاویزی فلم جس کا عنوان آخری ماؤنٹین ہے اس کا دورانیہ 83 منٹ ہے۔

 ڈارس زلوسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم پولش کوہ پیماؤں کی 2018، کے ٹو 2 مہم پر مبنی ہے۔

اس حوالے سے منتظمین کا کہنا تھا کہ پاکستان فرانسیسی کوہ پیماؤں کے لئے ایک کلیدی منزل ہے اور لوگ ان خوبصورت مقامات اور  بلند پہاڑوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر