Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرینِ فلکیات نے پائی سیارہ دریافت کر لیا

Now Reading:

ماہرینِ فلکیات نے پائی سیارہ دریافت کر لیا

ماہرینِ فلکیات نے ایک دلچسپ سیارہ (ایگزوپلانیٹ) دریافت کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہماری زمین سے 186 نوری سال کے فاصلے پر ایک سیارے کو دریافت کیا گیا ہے جسے پائی سیارے کا نام دیا گیا ہے۔

یہ سیارہ اپنے سورج کے گرد صرف 3.14 دن میں ایک چکر مکمل کرتا ہے۔

اس کا آفیشل نام کے ٹو 315 بی ہے لیکن یہ اپنے ستارے کے گرد بہت تیزی سے گھومتا ہے اس لیے اس سیارے کو پائی سیارے کا نام دے دیا گیا ہے۔

پائی ایک ریاضیاتی مستقل ہے جو کسی دائرے کے قطر اور اس کے گھیر کے درمیان تناست کو ظاہر کرتا ہے اور اس کی قدر 3.14 ہے ۔

Advertisement

اس حوالے سے ماہرین نے اس سیارے کو پائی زمین بھی کہا ہے۔

اسیپیکیولوس دوربینوں کے ذریعے فروری، مارچ اور مئی میں مشاہدات کئے گئے۔

2017 میں کیپلر خلائی دوربین نے اسے دریافت کیا تھا اور تب سے فلکیات دانوں نے مسلسل اس پر نظر رکھی ہوئی تھی۔

یہ سیارہ ایک ایسے بونے ستارے کے گرد گھوم رہا ہے جس کی جسامت ہمارے سورج سے صرف 20 فیصد ہے۔

کیپلر نے اس کے 20 عبور یا ٹرانزٹ کو بھی دیکھا ہے۔

محتاط اندازے کے مطابق اس سیارے کی جسامت ہماری زمین سے 95 فیصد تک ہے، شاید یہ گیس کی بجائے ایک پتھریلا سیارہ ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ کئی برس کے مشاہدے کے بعد ہی ماہرین نے اس کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر