
امریکا
امریکا نے ایک ہزار چینی طلبہ اور محققین کے ویزے منسوخ کردیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی طلبہ اور محققین کے ویزے 29 مئی کے صدارتی حکم نامے کے تحت منسوخ کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے امریکی دفتر خارجہ کے شعبہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے قائم مقام سربراہ چیڈ وولف نے کہنا تھا کہ مخصوص چینی طلبہ اور محققین کے چینی فوج سے اندرون خانہ رابطوں کی وجہ سے خطرہ ہے کہ وہ حساس تحقیقی مواد چوری کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس حکم نامے کے ذریعے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیئے جانے والے طلبہ اور محققین کے امریکا میں داخلے سے متعلق مختلف پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News