Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی بھی حملے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

Now Reading:

کسی بھی حملے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، ترجمان دفترخارجہ
لائن آف کنٹرول

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ کسی بھی حملے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب کے علاقے جزان میں حوثی میلیشاء کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ حوثی حملے میں شہریوں کے زخمی ہونے اور املاک کے نقصان کی مذمت کرتے ہیں، کسی بھی حملے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بھی  یمن کی جانب سے حوثی باغیوں نے بارود سے بھرے ڈرون سے سعودی عرب پر حملہ کیا تھا جسے عرب اتحادی فورسز نے کامیابی سے ناکام بنا دیا تھا۔

مزید پڑھیں

سعودی عرب آنے والا حوثیوں کا ڈرون طیارہ تباہ

سعودی عرب کی جنوبی سمت آنے والا حوثیوں کا ڈرون طیارہ تباہ...

Advertisement

ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی سمت بھیجے جانے والے دھماکا خیز مواد کے حامل ڈرون طیارے کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

اتحادی افواج کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے مزید کہا تھا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا نے منگل کی صبح ایک ڈرون طیارہ سعودی عرب کی سمت بھیجا حملے کا مقصد مملکت کے جنوبی علاقے میں شہری تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانا تھا تاہم اتحادی افواج نے اس ڈرون طیارے کو راستے میں ہی کامیابی سے تباہ کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر