Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپین یونین، آئی سی سی کی حمایت کے فیصلے پر اٹل ہے

Now Reading:

یورپین یونین، آئی سی سی کی حمایت کے فیصلے پر اٹل ہے

یورپین یونین نے امریکہ کی جانب سے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے عملے پر پابندی کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  یورپین یونین  نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے عملے پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپین خارجہ امور کے سربراہ نے کہا کہ آئی سی سی کو بیرونی مداخلت سے آزاد رہتے ہوئے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طور پر کام کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکہ اس حوالے سے اپنے موقف پر نظرثانی کرے۔

اپنے بیان میں انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ یورپین یونین روم اسٹیٹیوٹ کی آفاقیت اور آئی سی سی کی حمایت کے فیصلے پر اٹل ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ انہوں نے کہا کہ ہم انصاف کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے اور فوجداری انصاف کے بین الاقوامی نظام کو مجروح کرنے کے لیے کی جانے والی کسی بھی کوشش کی حمایت نہیں کرینگے۔

دوسری جانب اس حوالے سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے دنیا کے کچھ خوفناک جرائم کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس کی آزادی اور غیر جانبداری عدالت کے کام کی اہم خصوصیات ہیں جو اس کے فیصلوں کے جواز کے لئے بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔

جوزپ بوریل نے نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے اس کے پراسیکیوٹر سمیت 2 رکنی عملے کے خلاف اعلان کردہ پابندیاں ناقابل قبول ہیں۔

واضح رہے کہ جوزپ بوریل نے کہا کہ یہ ایسا قدم ہے جس کی نظیر نہیں ملتی اور جو عدالتی کاروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے مترادف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کا اسرائیلی دورہ صہیونیوں کا حوصلہ بڑھانے کی ناکام کوشش ہے، ایران سپریم لیڈر
اسرائیل نے دو سالہ جنگ میں نابلس کے کتنے علاقے پر قبضہ کیا؟ ہوشربا انکشاف
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر