 
                                                                              پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کروڑوں ووٹرز کی عوامی پارلیمنٹ کا کردار ادا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے تمام جمہوریت پسند قوتوں سیاسی کارکنوںں کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قیام پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیرمین پی پی کی میزبانی میں جمہوری قوتیں ون پیج پر آگئی ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آئینی قومی عوامی معاملات پر اپوزیشن قائدین کے اہم اجلاس کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کا اعزاز ہے۔
سید نیر حسین بخاری نے یہ بھی کہا کہ کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری مستحکم جمہوریت کے تکمیل کیلئے کوشاں ہیں جبکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کروڑوں ووٹرز کی عوامی پارلیمنٹ کا کردار ادا کرے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کو آئین کا جمہوری تحفہ دینے والی پی پی پی کا آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی تکریم اور حقیقی جمہوریت پر یقین محکم ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی بحالی تحریک آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کے وقار کیلئےصف اول میں ہوگی۔
سید نیر حسین بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی قوت پر یقین رکھتی ہے مزدوروں کسانوں ہاریوں محنت کشوں تاجروں کے مسائل کا حل صرف اور صرف ناائل حکمرانوں سے نجات میں ہے۔
نیر بخاری نے کہا کہ قومی خزانے کی خائن مافیا مہنگائی اور بے روزگاری کے مارے عوام الناس کے غیض وغضب کا سامنا نہیں کرسکے گی۔
نیر بخاری نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی قوت پر یقین رکھتی ہے مزدوروں کسانوں ہاریوں محنت کشوں تاجروں کے مسائل کا حل صرف اور صرف ناائل حکمرانوں سے نجات میں ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے مزید کہا کہ بنی گالا مسکن کے پناہ گزینوں کا بوریا بستر گول ہو کر رہے گا جبکہ اب پورے انصاف کے ساتھ احتساب بھی ہوگا اور حساب بھی لیا چائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 