Advertisement
Advertisement
Advertisement

غریب عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائے گا، فردوس شمیم نقوی

Now Reading:

غریب عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائے گا، فردوس شمیم نقوی
شمیم نقوی

رہنما پی ٹی آئی و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ غریب عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی آج وفاقی وزرا علی زیدی اور شیریں مزاری سے وفد کے ہمراہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے سربراہ جنرل انور حیدر سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی جبکہ سندھ کی سیاسی صورت حال اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شہر میں بلدیاتی مسائل شدت اختیار کر چکے ہیں جبکہ سندھ حکومت شہر کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے بھی کہا کہ بلدیاتی مسائل کے علاوہ کراچی میں بجلی اور گیس کا مسئلہ بھی شدت اختیار کر رہا ہے، وفاقی حکومت شہر میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر سخت ایکشن لے۔

Advertisement

رہنما پی ٹی آئی و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم اپنے وعدوں کی تکمیل کے لیے دن رات محنت کررہی ہے جبکہ وفاقی حکومت غریب اور متوسط طبقے کو اپنی چھت دینے کا وعدہ ضرور پورا کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر