Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا ترکمانستان کے صدر سے رابطہ،شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور

Now Reading:

صدر مملکت کا ترکمانستان کے صدر سے رابطہ،شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف سے ٹیلی فون رابطہ  کیا ، جس میں دونوں رہنماﺅں نے مختلف شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت، معیشت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے پاک ترکمانستان دوطرفہ تعلقات، تاپی گیس پائپ لائن منصوبے اور ٹی اے پی پاور ٹرانسمیشن لائنز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں صدور نے افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا اور دیرینہ تنازعہ کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیلی فون رابطے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر اور ترکمان باشی کی بندرگاہوں کے مابین تعلقات پر مفاہمت کی یادداشت کو جلد حتمی شکل دینے کی تجویز دی جبکہ ترکمانستان کے صدر کو کورونا وبا کے دوران پاکستان کی جانب سے اختیار کی گئی سمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی سے آگاہ کیا ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری علاقائی روابط کو فروغ دے گی جبکہ  خطہ کے ممالک بالخصوص افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کو شاہراہوں اور ریلوے انفراسٹرکچر سے زبردست فائدہ ہو گا۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر بندرگاہ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ترکمانستان کو مختصر ترین راستہ تجارتی راستہ فراہم ہو گا۔

صدر مملکت نے بھارتی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو ان انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔

رابطے میں ترکمانستان کے صدر نے دوطرفہ تجارت، مواصلات، زراعت، صنعت، ٹرانسپورٹ اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس آن لائن بلانے کی تجویز دی۔

ترکمانستان کے صدر نے ڈاکٹر عارف علوی کو 2021ءمیں اشک آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ترکمانستان کے ہم منصب کو ٹیلی فون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ سطح کے اس طرح کے روابط سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر