لوگوں نے ’گینڈا‘ کہہ کر میرا مزاق اڑایا تھا، اداکارہ جگن کاظم
پاکستان کی نامور اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے اپنے گھر نئے مہمان کی آمد سے آگاہ کردیا ہے۔
اداکارہ جگن کاظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ تصویریں پوسٹ کی ہے۔
جگن کاظم کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے اپنے گھر نئے مہمان کی متوقع آمد اور جنس سے آگاہ کیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CBsJZRPhN5G/?utm
جگن کاظم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ اس بار اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش متوقع ہے۔
جگن کاظم کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ نے نئے بچے کی جنس کا اعلان دونوں بیٹوں کی موجودگی میں کیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CFOTdR1BFQx/?utm
دونوں بیٹوں کے ہمراہ دلچسپ انداز میں بنائی جانے والی مذکورہ ویڈیو میں جگن نے مداحوں کو بتایا کہ انہیں ہمیشہ سے ہی بیٹی کی خواہش تھی۔
یوٹیوب پر جاری اپنی ویڈیو میں جگن نے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا اور حاملہ خواتین کو مشورے بھی دیے۔
40 سالہ جگن پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد 27 جون 2013 کو فیصل سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جن سے ان کے دو بیٹے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
