زراعت سی پیک کے 7 اہم حصوں میں سے ایک ہے، سید فخرامام
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخرامام نے کہا...
وفاقی وزیر براۓ قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ ہماری وزارت کا منشور دیہی علاقوں کو غربت سے نکالنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف اے او ایشیاء پیسیفک ریجنل کانفرنس کا 35واں ورچوئل اجلاس میزبان بھوٹان نے شروع کیا ، 46 ممالک نے اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر براۓ قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخرامام نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جی ڈی پی کا 19.3 فیصد زراعت پر مشتمل ہے جبکہ پاکستان کی تقریبا 75 فیصد برآمدات زراعت پر مبنی ہیں۔
سید فخر امام نے کہا کہ ہمیں 3 مسائل کا سامنا ہے جن میں کوویڈ 19,موسمیاتی تبدیلی اور ٹڈی دل شامل ہیں۔
وفاقی وزیر براۓ قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے مزید کہا کہ ہماری وزارت کا منشور دیہی علاقوں کو غربت سے نکالنا ہے اور ایف اے او زراعت پر پالیسی بنانے میں ہماری مدد کر رہا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخرامام کی زیر صدارت جنوبی بلوچستان کی ترقی سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں واشک ، خاران ، پنجگور ، کچ ، لسبیلہ، آواران ، خضدار اور گوادر پر بات چیت کی گئی جبکہ بلوچستان میں نامیاتی کپاس کے فروغ پر بحث بھی کی گئی تھی۔
سید فخر امام نے اجلاس کی صدارت کرتےہوئے کہا تھا کہ ہمیں سائنسی طور پر زرعی معاشی نظام کی اصلاح کی ضرورت ہے جبکہ فصلوں کی ویلیو ایڈیشن کے لئے بلوچستان سر فہرست ہوسکتا ہے۔
سید فخرامام نے یہ بھی کہا تھا کہ بلوچستان مویشیوں کے لئے بڑے پیمانے پر زمینیں برقرار رکھ سکتا ہے جبکہ سمندری ماہی گیری بلوچستان زرعی معیشت کے لئے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔
وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخرامام نے مزید کہا تھا کہ ہمیں سائنسی طور پر زرعی معاشی نظام کی اصلاح کی ضرورت ہے جبکہ زراعت سی پیک کے 7 اہم حصوں میں سے ایک ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News