
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کو انڈسٹریل حب بنانا میرا مشن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز کے قیام پر پیشرفت کاجائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اکنامک زونز کے پراجیکٹ کو جلد ازجلد عملی شکل دینے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر صوبائی سیکرٹری صنعت نے شرکاء کو سپیشل اکنامک زونز اور انڈسٹریل اسٹیٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں 9اکنامک زونز کے قیام کی منظوری کا عمل مکمل ہے اور عملی اقدامات شروع ہوچکے ہیں۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اکنامک زونز میں 807ارب روپے سے زائد سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ اکنامک زونز کے قیام سے نہ صرف صنعتی انقلاب آئے گا بلکہ 17لاکھ سے زائد روزگار بھی میسرہوں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کی انڈسٹریل پلاٹس کی خریداری میں دلچسپی حوصلہ افزاء ہے اور بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کا جلد افتتاح کیاجائے گا۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان انڈسٹریل اسٹیٹ میں 50ارب روپے کی سرمایہ کاری اور سوا لاکھ ملازمتیں متوقع ہے جبکہ سپیشل اکنامک زون او رانڈسٹریل اسٹیٹس میں ممکنہ حد تک رعایتیں اور مراعات دی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر جے ڈبلیو چائنہ پاکستان سپیشل اکنامک زون 161.5ایکڑ پر بنے گا جبکہ فیصل آباد میں انڈسٹریل سٹی،علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ او رویلیو ایڈڈسپیشل اکنامک زون سے صنعت و تجارت کوعروج ملے گا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت،مشیر وزیراعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،سی اینڈ ڈبلیو،خزانہ کے سیکرٹریز، چیف ایگزیکٹو آفیسر فیڈمک،پیڈمک اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News