سعودی عرب میں غلاف کعبہ فیکٹری، حرمین عجائب گھر اور حرم لائبریری کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس نے انتظامیہ کے ماتحت بیرونی اداروں کو عوام کے لیے کھولنے کی منظوری دی۔
اس حوالے سےعبدالرحمٰن السدیس نے غلاف کعبہ فیکٹری، حرمین عجائب گھر اور حرم لائبریری کو یکم ربیع الاوّل بمطابق 18 اکتوبر سے کھولنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
عبدالرحمٰن السدیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اور سماجی فاصلے پر عمل کرنے پر بھی زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام ادارے ڈیوٹی اوقات کے دوران عوام کے لیے کُھلے ہوں گے، تاہم حفاظتی تدابیر اور سماجی فاصلے پر عمل کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ زائرین کی سلامتی کے لیے مذکورہ اداروں کی انتظامیہ تمام حفاظتی و احتیاطی تدابیر اختیار کرے گی۔
واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر حرمین انتظامیہ نے اپنے ماتحت اداروں کو عوام کے لیے بند کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
