مائیکرو سافٹ کے سی ای او کا نوجوان بیٹا انتقال کرگیا
مائیکروسافٹ کے بھارتی نژاد چیف ایگزیکٹو آفیسر ستیا ناڈیلاکا 26 سالہ بیٹا ...
 
                                                                              وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم کی ترقی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق بنوری کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق بنوری نے وزیر اطلاعات کو ایچ ای سی کی ورکنگ اور کارکردگی کے متعلق آگاہ کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت ملک میں تعلیم کے شعبے کو بین الاقوامی معیار پر استوار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ تعلیم کسی بھی روشن اور مہذب معاشرے کی بنیاد ہے اور شعبہ تعلیم کی ترقی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آج ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 15 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا تھا کہ کابینہ اجلاس میں اندرون سندھ کے حوالے سے بات ہوئی جس پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بارشوں سے متاثرہ اندرون سندھ کی صورتحال سے آگاہ کیا گیاہے اور بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں سے زیادہ نقصانات نہیں ہوئے ہیں۔
شبلی فراز نے مزید کہا تھا کہ بدقسمتی سے اندرون سندھ کے حالات ملک کے باقی علاقوں سے بہت خراب ہیں، سندھ کے عوام بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے مشکل میں ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News