Advertisement
Advertisement
Advertisement

اورنج لائن میٹرو لاہور کے لئے 250 ملازمتوں کی تفصیلات جاری

Now Reading:

اورنج لائن میٹرو لاہور کے لئے 250 ملازمتوں کی تفصیلات جاری
اورنج لائن میٹرو

چئیرمین سی پیک اتھارٹی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اورنج لائن میٹرو لاہور کے لئے 250 ملازمتوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر چئیرمین سی پیک اتھارٹی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نےاپنے ایک پیغام میں 250 ملازمتوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ او ایل ایم آپریٹر کی جانب سے تمام ملازمتوں کو متعلقہ ویب سائٹ پر مشتہر کیا گیا ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ اورنج لائن میٹرو لاہور کے لئے 250 ملازمتوں کی درخواستیں ویب سائٹ پر بھیجی جا سکتی ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو 28 اکتوبر سے چلائے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

اورنج لائن میٹروٹرین 28 اکتوبر سے چلائے جانے کا اعلان

پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو 28 اکتوبر...

پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق ٹرین لاہور کے علاقوں ڈیرہ گجراں تا انارکلی چلائی جائے گی،اورنج لائن کے ڈیرہ گجراں سے انار کلی تک کے 13 اسٹیشنز پر کام مکمل کر لیا گیا اور اب ٹرین کو آزمائشی طور پر پہلی بار بجلی سے چلانے کا تجربہ بھی کیا جائے گا۔

اورنج لائن میٹروٹرین کے آزمائشی سفر کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہوں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ جنوری میں عوام ٹرین پر سفر کر سکیں گے اور اس کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں رکھا جائے گا۔

Advertisement

اورنج لائن میٹرو کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ٹرین کے آزمائشی سفر کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر