پاکستان کی نامور اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ لی گئی برسوں پُرانی تصویر شئیر کر دی۔
اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بہن اور شاہ رخ خان کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا کہ جب میں اور میری بہن فلم ’دیوداس‘ کے سیٹ پر شاہ رخ خان سے ملے تھے۔
عتیقہ اوڈھو نے ہنستی مسکراتی تصویر کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ شاہ رخ خان انتہائی نرم مزاج اور مہربان شخصیت کے مالک ہیں۔
اداکارہ نے فلم دیوداس کے سیٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بلاشبہ فلم کا سیٹ بہترین تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عتیقہ اوڈھو نے ماضی میں بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار ششی کپور کے ہمراہ بھی تصویر شیئر کی تھی۔
ششی کپور کے ساتھ اپنی یادگار تصویر کے کیپشن میں انہوں نے تصویر سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ تصویر میں وہ، ششی جی، ان کی بیٹی اور میری بہن ممبئی میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے بتایا تھا کہ شائستہ مزاج اور پیار کرنے والی طبیعت کے مالک ششی کپور کی وہ آج بھی بہت بڑی مداح ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
