امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم صاحب یوٹرن کے بجائے رائٹ ٹرن لیجیے کیونکہ رونے دھونے سےکراچی کامسلہ حل نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حقوق کراچی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں یوٹرن لینا بڑے لیڈر کی نشانی ہے اور نئے چور ہو یا پرانے چور، ہمیں سب کااحتساب کرنا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ کراچی کے لوگ جب مطعمین ہوتے ہیں توملک ترقی کرتا ہے جبکہ کراچی کی تباہی ملک کی تباہی ہے کیونکہ کراچی میں صرف مہاجر نہیں سندھی بلوچ گلگتی کے لوگ بھی رہتے ہیں
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے کراچی والوں کو مایوس کیا ہے، شفاف الیکشن ہوئے تو کراچی میں جماعت اسلامی کا میئر ہوگا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی کے نوجوان بے روزگار ہیں،شہریوں کو میرٹ کی بنیاد پر ملازمتیں دی جائیں، جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ سراج الحق نے کہا کہ نیب نے بھی احتساب کو انتقام کی طرح اپنایا ہوا ہے، ملک میں اخلاقی، مالی دہشت گردی بھی جاری ہے، حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، وزیراعظم یوٹرن لینے کے بجائے رائٹ ٹرن لے لیں تو بہتر ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
