Advertisement
Advertisement
Advertisement

عزیز بھٹی کی جرات ہمیں پاکستان کا ہر قیمت پر دفاع کا سبق دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

عزیز بھٹی کی جرات ہمیں پاکستان کا ہر قیمت پر دفاع کا سبق دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
عزیز بھٹی

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ عزیز بھٹی کی شاندار قیادت اور جرات ہمیں پاکستان کا ہر قیمت پر دفاع کا سبق دیتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں میجرعزیز بھٹی شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

Advertisement

اپنے پیغام میں میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ قوم میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی 1965 کی جنگ میں عظیم قربانی کا احترام کرتی ہے۔

اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ راجہ عزیز بھٹی کی شاندار قیادت اور جرات ہمیں پاکستان کا ہر قیمت پر دفاع کا سبق دیتی ہے اور ہمارے شہداء ہمارے ہیرو ہیں۔

یاد رہے کہ وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے میجرعزیز بھٹی شہید نشان حیدر کاآج 55 واں یومِ شہادت منا یا جارہا ہے۔

ستمبر 1965ء کی پاکستان بھارت جنگ میں وطن عزیز کا دفاع کرنے والے قومی ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہی 6 اگست 1928ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے۔

قیام پاکستان سے قبل ان کا خاندان واپس آکر گجرات میں رہائش پذیر ہوا،میجرعزیز بھٹی نے بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ پنجاب رجمنٹ میں کمشن حاصل کیا اور 1956ء میں میجر بن گئے۔

Advertisement

6ستمبر 1965ء کو جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو میجرعزیز بھٹی لاہورسیکٹر میں برکی کےعلاقے میں ایک کمپنی کی کمان کررہے تھے۔ اس کمپنی کے دو پلاٹون بی آر بی نہر کے دوسرے کنارے پر متعین تھے۔ میجر عزیز بھٹی نے نہر کےاگلے کنارے پر متعین پلاٹون کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

دشمن کو ناکوں چنے چبوانے اور ملکی دفاع کیلئے بے مثال قربانی اور شجاعت کے مظاہرے کے اعتراف میں حکومت نے راجہ عزیز بھٹی شہید کو پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر