صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ علمائے کرام اور میڈیا نشے کے اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت پاکستان کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے چیلنج پر قابو پانے کیلئے ایوانِ صدر میں اجلاسہوا جس میں تعلیمی اداروں کو تمام معاشرتی برائیوں خصوصا ً منشیات کے استعمال سے پاک بنانے کیلئے ملک کے تمام وائس چانسلرز کا اجلاس طلب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت نے انسدادِ منشیات کی ملک میں منشیات کے پھیلاؤ اور نوجوان نسل پر اس کے منفی اثرات کے بارے میں بریفنگ دی اور ملک میں منشیات کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی جبکہ صوبائی گورنرز اور صدر آزاد جموں و کشمیرنے اجلاس کو منشیات کے چیلنج سے آگاہ کیا اور خاتمے کے لئے تجاویز پیش کی۔
اجلاس میں منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کی طرف سے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اتفاق رائے سے انسدادِ منشیات کے موجودہ قوانین کو مزید تقویت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور متعلقہ ایجنسیوں کو منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کریں جبکہ گورنرز ، یونیورسٹیوں کے چانسلر ،نوجوان نسل کو منشیات کی لت سے بچانے کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا پھیلاؤ تشویش ناک ہے، علمائے کرام اور میڈیا نشے کے اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء سینیٹر اعظم خان سواتی ،شہریار آفریدی اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ٖفیصل سلطان ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، گورنر سندھ عمران اسماعیل ، گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان، گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی ، صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان اور گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون اور ڈی جی انسداد منشیات فورس نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
