Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہانیہ عامرکی ویڈیو وائرل،اداکارہ مزید تنقید کی زد میں آگئیں

Now Reading:

ہانیہ عامرکی ویڈیو وائرل،اداکارہ مزید تنقید کی زد میں آگئیں

پاکستان کی اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر تنقید کا شکار ہو گئیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کی وجہ سے ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔

 تاہم اب اداکارہ نے ابھی تک جواب میں کچھ نہیں کہا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ صبح بخیر

Advertisement

Advertisement

 ہانیہ عامر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈویو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نیند سے بیدار ہوئیں ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس ویڈیو میں بھی انہوں نے وہیں فلٹر استعمال کیا ہے جس سے ہونٹوں میں فرق نظر آتا ہے۔

ہانیہ عامر نے یہ وضاحت تنقید سے بچنے کے لیے کی تھیں لیکن پھر بھی اداکارہ تنقید سے بچ نہیں سکیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھیں جس کی وجہ سے ان پر تنقید کی گئی تھی۔

ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوریز خوب وائرل ہو رہی ہیں اور انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

Advertisement

ہانیہ کے ہونٹوں کے حوالےسے ایک صارف نے لکھا سرجری کے بعد آپ تباہی کا شکار ہو گئے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اللہ کی بنی ہوئی چیز بہتر اور پُرکشش ہوتی ہے اور مزید کہا کہ اب سرجری کے بعد بد صورت ہو گئیں ہیں۔

چند انسٹا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہانیہ عامر نے ویڈیو بنانے کے لیے انسٹا کیمرے کا ایک فِلٹر کا استعمال کیا ہے جبکہ چند انسٹا صارفین نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے جس کے نتائج کچھ ٹھیک نہیں آئے ہیں۔

اس حوالے سے صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہانیہ عامر اُنہیں اس روپ میں بالکل بھی پسند نہیں آ رہی ہیں ۔

اس سے قبل بھی اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی اُن کی چند تصاویر پر مداحوں کا کہنا تھا ہانیہ عامر اب مزید خوبصورت نہیں  رہی ہیں ۔

Advertisement

دوسری جانب ہانیہ عامر نے رواں سال کے اوائل میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر جاری کی تھی جس میں وہ کچھ مختلف دکھائی دے رہی تھیں۔

اداکارہ کی تصویر پر مداحوں کا کہنا تھا کہ اداکارہ نےشاید سرجری کروالی ہے جو کہ غلط ہوگئی اور اس نے اُن کی قدرتی خوبصورتی کو ختم کردیا ہے۔

جبکہ صار فین کا کہنا تھا کہ ’ہانیہ عامر عمر رسیدہ خاتون نظر آرہی ہیں‘ تو کسی نے کہا کہ ’سرجری کا نقصان، آپ مزید خوبصورت نہیں رہیں۔

یاد رہے کہ بہت کم عرصے میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والی اداکارہ ہانیہ عامر کو اکثر و بیشتر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور آئے دن اپنے مداحوں کے ساتھ نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے اُنہیں ٹریٹ دیتی رہتی ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر