چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کریں گے۔
چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد جبکہ چیف آفیسر میٹرو پولیٹین کارپوریشن نے بھی شرکت کی۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے لیے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے متعلقہ شعبے ذمہ دار ہوں گے۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کریں گے جبکہ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سی ڈی اے اور ایم سی آئی کو مطلوبہ معاونت بھی فراہم کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
