ترجمان سوئی گیس نے کہا کہ گھریلو صارفین کو گیس پہنچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کا شارٹ فال 150 ایم ایم سی ایف ڈی تاحال برقرار ، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے بعد گیس کا پریشر انتہائی لو ہے۔
لیاقت آباد سندھی ہوٹل ایف بی ایریا نارتھ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث ہفتے میں تین دن سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی معطل کی جارہی ہے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس نے کہا کہ 48گھنٹے کی سی این جی اسٹیشنز جو گیس بندش کے بعد اب کھول دئے گئے۔
ترجمان سوئی گیس نے مزید کہا کہ سنجھورو اور زرگون گیس فیلڈز سالانہ مرمت کی وجہ سے بند ہے، کے الیکٹرک کو 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
