Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیٹ فلیکس سے معاہدہ شاہی خاندان کو دبائو میں لانے کے لیے کیا

Now Reading:

نیٹ فلیکس سے معاہدہ شاہی خاندان کو دبائو میں لانے کے لیے کیا

شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی جانب سے نیٹ فلیکس کے ساتھ ہونے والی نئی میگا معاہدہ کو شاہی خاندان پر دباؤ ڈالنے کے حوالے سے ایک بڑا اقدام قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان کے حوالے سے مانے جانے والے ماہرین نے ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس پر اس حوالے نکتہ چینی والے انداز میں کہا کہ دونوں نے یہ معاہدہ دراصل شاہی خاندان پر دباؤ بڑھانے کے لیے کیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہی تبصرہ نگار ڈنکن لارکومبے نے ٹرو رائلٹی کے ٹی وی دی رائل بیٹ سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس کرہ ارض پر کوئی بھی شخص یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد کسی بھاری تنخواہ کے لیے کوئی ملازمت حاصل کرنا چاہے گا۔

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ انھیں یہ ڈیل کبھی نہ ملتی اگر ان کی شاہی حیثیت نہ ہوتی، یہ تو ان کی عوامی حیثیت ہونے کی مرہونِ منت ہے کہ ان کا یہ معاہدہ ہوا۔

دوسری جانب ڈنکن لارکومبے کا مزید کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری کے بغیر میگھن کی حیثیت ایک اوسط درجے کی اداکارہ سے زیادہ نہیں۔

Advertisement

امریکی شو میں کام کرتی تھیں جسکا شاید  ہی کسی برطانوی شہری کو معلوم ہو۔

جبکہ اس وقت وہ ایک ایسی حیثیت کی حامل ہیں جو کہ پاپ سے بھی زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ شاہی سوانح نگار انجیلا لیوون بھی اس گفتگو میں شامل ہوئیں، اور کہا کہ ہمارے عہد میں یہ شاہی خاندان کا سب سے بڑا استحصال (بلیک میلنگ) ہے، انھوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ ایک منصوبہ تھا جو کہ ان کی شادی سے بھی پہلے بنا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر