
وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت پنجاب کے زیر اہتمام شالامارباغ میں عالمی یوم سیاحت کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے شالامارباغ کے تاریخی ورثے کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور شالا مارباغ کے مختلف حصے دیکھے۔
وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہیرٹیج مقابلے میں بہترین تصویروں پر فوٹو گرافرز میں انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
عالمی یوم سیاحت کے موقع پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سیاحوں کے لئے نئے سیاحتی مقامات کو ڈویلپ کیا جا رہا ہے، پنجاب کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے جبکہ پنجاب سیاحت میں لیڈ لے گا-
مشیر وزيراعلیٰ برائے سیاحت آصف محمود نے بھی تقریب سے خطاب کیا او کہا کہ وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر سیاحت کے شعبہ میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی ہیں
آصف محمود نے مزید کہا کہ ماضی میں سیاحت کے شعبہ کو نظر انداز کیا گیا، پنجاب میں سیاحت کے حوالے سے علیحدہ اتھارٹی بنے گی-
صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیئرمین ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب سہیل ظفر، سیکرٹری سیاحت، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات، ایم ڈی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News