Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری جماعت بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پرویزالٰہی

Now Reading:

ہماری جماعت بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پرویزالٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی و صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی و صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا اور سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں بلدیاتی انتخابات، پارٹی الیکشن، تنظیم سازی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سینیٹر کامل علی آغا اور چودھری سلیم بریار نے انٹراپارٹی الیکشن اور تنظیم سازی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا اور سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار سے  ملاقات میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تمام اضلاع میں نچلی سطح پر پارٹی کارکنوں کو متحرک کیا جائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی و صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ مسلم لیگی رہنما و کارکن گھر گھر جا کر ہمارے دور میں کی گئی عوامی خدمات کو اجاگر کریں، ہماری جماعت بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

Advertisement

مزید پڑھیں

تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے، پرویزالٰہی

گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بھی...

واضح رہے اس سے قبل قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اصغر زیدی کی ملاقات ہوئی تھی۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا تھا کہ تعلیمی سرگرمیاں کورونا کی وجہ سے کافی عرصہ سے بند ہیں، اب حکومت 15 ستمبر کو تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے بارے میں لائحہ عمل مرتب کر رہی ہے۔

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا تھا کہ طلبہ و طالبات ملک کا مستقبل ہیں لہٰذا کسی قسم کا کوئی رسک نہ لیا جائے جبکہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر