 
                                                                              وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سیّد فخر امام نے کہا ہے کہ سی پیک دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں زراعت اور بلائیو اسٹاک سیکٹر کی ترقی کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سیّد فخر امام سے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاو جینگ نے الوداعی ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ چین جنوبی بلوچستان میں کھجور کے پروسیسنگ پلانٹس اور پیاز کے کولڈ اسٹورجز تیار کرنے میں معاونت کرے گا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سیّد فخر امام نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں چینی سفیر کے کردار جبکہ سی پیک کے تحت باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے ان کی کوششوں کو سراہا۔
سیّد فخر امام نے چینی سفارتخانے میں زرعی مشیر مقرر کرنے کے لئے یاوجنگ کی کاوشوں کا اعتراف کیا جبکہ ٹڈی دل اور کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں چینی سفیر کی دلچسپی اور مستقل مدد کی تعریف کی۔
ملاقا ت میں سیّد فخر امام نے کہا کہ دونوں اطراف کے اعلی سطح کے وفودکے دوروں نے تعاون کے لئے نئے راستے کھول دیے ہے جبکہ زراعت کے میدان میں مفاہمت ناموں اور معاہدوں پر بھی دستخط ہوۓ ہیں۔
وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سیّد فخر امام نے مزید کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں زراعت اور بلائیو اسٹاک سیکٹر کی ترقی کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 