Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

Now Reading:

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن
آئی ایس پی آر

پاک فوج کی انٹیلی جنس کی بنیاد پر بڑی کامیابی، شمالی وزیر ستان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر احسان اللہ 3ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں کہا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر احسان اللہ 3ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن شکتو کے علاقے میں کی گئی ، مطلوب دہشتگرد  کمانڈر احسان اللہ متعدد دہشتگرد کارروائیوں کا ماسٹرمائنڈ تھا جبکہ احسان اللہ لیفٹیننٹ ناصر شہید اور کیپٹن صبیح شہید پر حملے میں بھی ملوث تھا۔

ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد کمانڈ احسان اللہ سنڑے علاقہ مکینوں کی ٹارگٹ کلنگ جبکہ اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔

مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک متعدد گرفتار

شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز  کے آپریشن  میں اہم اور مطلوب...

واضح رہے اس سے قبل بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں اہم  اورمطلوب دہشتگرد وسیم زکریااپنے 5دہشتگردساتھیوں  سمیت ہلاک  ہوگیا جبکہ 10اہم دہشتگرد گرفتار  کرلیے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر