
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے ہیروزکی قدرکرتی ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد شہید کے گھر جا کر فیملی سے ملاقات کی ، جس میں آرمی چیف نے شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔
…for laying life in the line of duty defending the motherland.
“No threat can deter resolve of a Nation which is united, resilient and honours its heroes” COAS. (2/2) pic.twitter.com/W0qlR1eaV4Advertisement— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 15, 2020
اپنےپیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف نے بہادر افسر کو خراج عقیدت، شہید کی فیملی کے عزم کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ شہید افسر نے مادر وطن کے دفاع میں جان کی قربانی دی۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ کوئی بھی خطرہ قوم کےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتا، پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے ہیروزکی قدرکرتی ہے۔
یاد رہے کہ لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد تین ستمبر کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے، آئی ای ڈی حملے میں نائیک محمد عمران، سپاہی عثمان اختر بھی شہید ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News