ایف بی آر ثابت قدمی کے اصولوں پر کام کر رہا ہے، چیئرمین ایف بی آر
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین محمد جاوید غنی کا کہنا ہے...
ایف بی آر نے کراچی میں سپر سٹور اور گوادر میں اسمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کاروائی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف بی آر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انڈر انوائسنگ اور مس ڈیکلریشن میں ملوث سپر سٹور سے 6 کروڑ روپے وصول کرلئے۔
ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ وصول کئے گئے 6 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کرادیئے ہیں۔
ترجمان ایف بی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کسٹم گوادر میں 22 غیر قانونی اسمگل شدہ گاڑیاں ضبط کرلیں جبکہ ضبط شدہ گاڑیوں کی مجموعی قیمت 4 کروڑ 50 روپے ہے۔
واضح رہے اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے سرینا عیسی کے حوالے سے تحقیقات کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ پر 3 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانے کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے سرینا عیسیٰ کے جوابات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے جبکہ متعلقہ کمشنر نے سرینا عیسیٰ کے حوالے سے کارروائی کو حتمی شکل دے دی ہے، اس سلسلے میں ایف بی آر رپورٹ اگلے ہفتے سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News