
معروف عالم دین و مذہبی اسکالر علامہ ڈاکٹر ضمیر اختر نقوی کی رسم سوئم کی تقریب کراچی میں ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین و مذہبی اسکالر علامہ ڈاکٹر ضمیر اختر نقوی کے سوئم کی تقریب امام بارگاہ چہارہ معصومین انچولی سوسائٹی میں منعقد کی گئی۔
سوئم کی تقریب میں علامہ ضمیر اختر نقوی کی روح کے ایثال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا بھی انعقاد کیا گیا جبکہ سوئم میں خصوصی دعا اور فاتحہ کی گئی۔
معروف عالم دین کے لیے قرآن خوانی کے ساتھ امام بارگاہ چہارہ معصومین میں مجلس شہادت و شبیہ تابوت کا بھی انعقاد کیا گیا۔
مجلس میں تعزیتی کلمات مولانا سید خورشید عابد نقوی نے ادا کیے اور علامہ سید ظل ثقلین زیدی نے خطاب کیا۔ جبکہ مجلس میں نوحہ خوانی اور ماتم بھی کیا گیا۔
شرکا نے علامہ ضمیر اختر نقوی کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔
تقریب میں علامہ ضمیر اخترنقوی کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، سوئم میں سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ علامہ ضمیر اختر نقوی 13 ستمبر کو حرکت قلب بند ہونے کے باعث 76 برس کی عمرمیں نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔
واضح رہےکہ علامہ ضمیر اختر نقوی 1944 میں بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے اور 1967ء میں نقل مقام کر کے پاکستان کے شہر کراچی شہر میں سکونت اختیار کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News