Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈرامہ سیریل ’دھواں‘ کے کرداروں کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Now Reading:

ڈرامہ سیریل ’دھواں‘ کے کرداروں کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان  کا ناموراور90ء کی دہائی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’دھواں‘ کے کرداروں کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر سے اس ڈرامے کی تصویروں نے  مداحوح کےذہنوں میں  یا د تازہ کر دی ہے۔

 یاد رہے کہ سجاد احمد کی ہدایت کاری میں 1994ء میں پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’ دھواں ‘ ڈراموں کی تاریخ کا وہ بہترین تخلیق ہے جسے لوگ آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں ۔

Advertisement

اس ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ڈرامے کے نشر ہونے کے دوران سڑکوں پر سناٹا چھا جاتا تھا اور ہر طرف لوگ ٹی وی کے آگے بیٹھے نظر آتے تھے۔

منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم میں عاشر عظیم اظہر کا کردار ادا کرتے ہیں اور اُن کے ساتھ نوید، واجد، داؤد اور حمید بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس ڈرامے میں سارہ، عظمیٰ اور سلمان جیسے کردار بھی تھے جنہوں نے اس ڈرامے کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

علاوہ ازیں عاشر عظیم کے فیس بک پیچ پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں داؤد (نبیل) کے علاوہ تمام مرکزی کردار موجود ہیں  نہ صرف مرکزی کردار بلکہ ڈرامے میں ولن (بزنس مین) کا کردار ادا کرنے والے نیئر اعجاز بھی موجود ہیں۔ اُن کے ہمراہ دیگر کردار بھی ہیں جوکہ عاشر عظیم کی ٹیم کے خلاف پیش پیش رہے۔

دوسری جانب عاشر عظیم کے لکھے اس ڈرامے کو لوگ آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں حتیٰ کہ نہ صرف ڈرامہ بلکہ اس کے کرداروں کو ایک بار پھر سے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن حقیقی طور پر سب کرداروں کو ایک ساتھ دیکھنا ممکن تو نہیں لیکن ان سب کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

Advertisement

محمد حمزہ خان نے تصویر پر ردعمل میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تصویر نے ایک بار پھر دھواں ڈرامے کی یادوں کو ذہن میں تازہ کردیا، مجھے اُمید ہے کہ ہمیں اس طرح کے مزید ڈرامے دیکھنے کو ملیں گے۔

آصف نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کاش کہ یہ وقت پھر سے لوٹ کر واپس آجائے۔

جتندر نامی صارف نے کہا کہ دھواں ڈرامہ میری زندگی کا ناقابل فراموش سیریل ہے، میں آج بھی اس ڈرامے کو دیکھنا پسند کرتا ہوں حتیٰ کہ یہ پورا ڈرامہ میرے موبائل میں بھی موجود ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ شیئر کردہ تصویر نے شائقین کو ایک بار پھر ماضی میں دھکیل دیا، سب نے اس تصویر کو دیکھنے کے بعد اس ڈرامہ کو پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ کا بہترین ڈرامہ قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر